Gas Leakage Web ad 1

مسلسل انجریز: سکاٹ لینڈ کے فاسٹ بولر بریڈ وہیل نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

0

اسکاٹ لینڈ اور ہیمپشائر کے فاسٹ بولر بریڈ وہیل نے مسلسل انجریز کے باعث 30 سال کی عمر میں پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

بریڈ وہیل نے 2016 میں ہانگ کانگ کے خلاف اسکاٹ لینڈ کی جانب سے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں مجموعی طور پر 44 میچز میں اسکاٹ لینڈ کی نمائندگی کی۔ ان کا آخری انٹرنیشنل ایونٹ رواں سال بھارت میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تھا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہیمپشائر اور اسکاٹ لینڈ کی جانب سے کھیلنا ان کے لیے اعزاز رہا تاہم بار بار انجریز نے ریٹائرمنٹ پر مجبور کیا۔ کمر میں 4 بار اسٹریس فریکچر اور حال ہی میں گھٹنے کی سرجری کے بعد جسم فاسٹ بولنگ کا بوجھ مزید برداشت نہیں کر سکتا۔

بریڈ وہیل نے 2015 میں ہیمپشائر کی جانب سے ڈیبیو کیا اور مختلف فارمیٹس میں 131 میچز کھیلے۔ وہ 2018 میں رائل لندن ون ڈے کپ اور 2022 میں وائٹیلٹی بلاسٹ جیتنے والی ٹیموں کا حصہ رہے۔

ان کے کیریئر میں 4 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کی نمائندگی بھی شامل ہے۔ پہلا ایونٹ 2022 میں جبکہ 2026 کے ایونٹ میں انہوں نے تین میچز کھیلے، جن میں کولکتہ میں انگلینڈ کے خلاف میچ بھی شامل تھا۔

کرکٹ اسکاٹ لینڈ کے ہیڈ آف پرفارمنس اسٹیو اسنیل اور ہیمپشائر کے ڈائریکٹر آف کرکٹ جائلز وائٹ نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.