Gas Leakage Web ad 1

سی سی پی نے سرکاری خریداری میں بڈ رگنگ روکنے کے لیے اے آئی سسٹم بنا لیا

0

اسلام آباد — کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے سرکاری خریداری میں بولیوں کی ملی بھگت پکڑنے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی سسٹم بی آر ڈی ایس تیار کر لیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

یہ سسٹم پروکیورمنٹ ڈیٹا کا جائزہ لے کر مشکوک بولیوں کی نشاندہی کرے گا۔ پاکستان میں ہر سال تقریباً 60 ارب ڈالر، جو جی ڈی پی کا 15 سے 20 فیصد ہے، سرکاری خریداری پر خرچ ہوتا ہے۔

چیئرمین سی سی پی فرید احمد تارڑ کے مطابق اتنی بڑی خریداری کی نگرانی صرف شکایات سے ممکن نہیں، نیا نظام زیادہ خطرے والے کیسز پر توجہ دینے میں مدد دے گا۔

اس سسٹم کو اسٹینفورڈ کمپیوٹیشنل اینٹی ٹرسٹ کی عالمی رپورٹ میں بھی شامل کیا گیا ہے جس میں 30 ممالک کے تجربات شامل ہیں۔

حکام کے مطابق یہ الرٹس حتمی جرم نہیں بلکہ ابتدائی سراغ ہوں گے، جن کی تصدیق اور قانونی جانچ کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے تحت کی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.