Gas Leakage Web ad 1

مردان میں 12 اکتوبر کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

0

ڈپٹی کمشنر مردان کے مطابق 12 اکتوبر کو ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکول، کالجز اور جامعات بند رہیں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

حکام کا کہنا ہے کہ 12 اکتوبر کو ہونے والے تمام امتحانات اور پرچے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کے حکام اور تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ: اسلام آباد میں پنجاب سے بلائے گئے پولیس اہلکار غیر معیاری کھانے سے پریشان
اعلان کے بعد طلبہ، والدین اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کی بندش اور امتحانات کی منسوخی سے متعلق اپنے اداروں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات سے آگاہ رہیں۔ تاہم، امتحانات کی نئی تاریخوں کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.