Gas Leakage Web ad 1

وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم

0

وفاقی حکمنامے کے مطابق ایریا ڈیویلپمنٹ سیکریٹریٹ، ایریا ریپریزنٹیٹو و ڈیویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کی نگرانی میں کام کرے گا۔ اے آر ڈی سی نامزد اضلاع کی معزز شخصیات پر مشتمل ہوگی، جس کی سربراہی چیئرمین کریں گے۔ چیئرمین، وائس چیئرمین، ترجمان اور ارکان کی تقرری مقررہ طریقہ کار اور مدت کے مطابق کی جائے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

نامزد اضلاع میں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، لکی مروت، بنوں، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، اورکزئی، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر شامل ہیں۔
ایمرجنسی قابل مذمت، فیصلے کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے: بیرسٹر گوہر
ایڈیشنل چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا (نامزد اضلاع) ایریا ڈیویلپمنٹ سیکریٹریٹ کی سربراہی کریں گے اور یہی افسر ان اضلاع کے ایڈمنسٹریٹر بھی ہوں گے۔ نامزد اضلاع میں تعینات صوبائی حکومت کے افسران اور دیگر اداروں کے اہلکار ایریا ڈیویلپمنٹ سیکریٹریٹ کے انتظامی اور آپریشنل کنٹرول میں ہوں گے۔ مزید تعیناتیوں اور تبادلوں کے احکامات ایڈمنسٹریٹر کی سفارش پر وزیراعظم وقتاً فوقتاً جاری کر سکیں گے۔

ایڈمنسٹریٹر نامزد اضلاع میں صوبائی حکومت کے تمام انتظامی، انتظامیاتی اور قانون نافذ کرنے سے متعلق اختیارات استعمال کریں گے۔ انہیں گورننس، سکیورٹی اور ترقی کے لیے تنظیمی ڈھانچے قائم کرنے اور ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ محکموں کی نگرانی کا اختیار حاصل ہوگا۔

ایڈمنسٹریٹر سول انتظامیہ، پولیس اور فوجی حکام کو ہدایات جاری کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ انہیں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکریٹریٹ کے آپریشنل، تنظیمی اور انتظامی امور کے ساتھ ساتھ فنڈز کی تقسیم اور منتقلی کے احکامات جاری کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔

وفاقی اداروں، مسلح افواج اور صوبائی اداروں کے ساتھ رابطہ کاری کے ذریعے قانون نافذ کرنے اور سکیورٹی کے امور کو بہتر بنایا جائے گا۔ عوامی تحفظ، معاشی استحکام، امدادی سرگرمیوں اور بنیادی خدمات کی فراہمی کے لیے محکموں کی تنظیمِ نو اور ضروری اقدامات بھی کیے جا سکیں گے۔

ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے جاری کردہ احکامات، نوٹیفکیشنز، ہدایات اور اقدامات کو وہی قانونی حیثیت حاصل ہوگی جو صوبائی حکومت کے احکامات کو حاصل ہوتی ہے۔

وفاقی حکمنامے کے تحت نامزد اضلاع میں آئین کے باب سوم، حصہ چہارم اور آرٹیکل 175 کی شق (3) سے متعلق مذکورہ دفعات، نیز خیبرپختونخوا گورنمنٹ رولز آف بزنس 1985 کا اطلاق نہیں ہوگا۔ یہ حکمنامہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.