Gas Leakage Web ad 1

علی امین خان گنڈاپور گھر میں نظربند، باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات

0

پشاور: سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کو ڈیرہ اسماعیل خان میں ان کے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے، جبکہ رہائش گاہ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پولیس ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی صدر سردار علی امین خان گنڈاپور کو پولیس نے ان کے گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کی رہائش گاہ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
علاقے میں بھی سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں، تاہم پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے پر باضابطہ مؤقف سامنے آنے کا انتظار ہے۔

اس حوالے سے علی امین خان گنڈاپور نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس نے انہیں گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان اقدامات سے ڈرنے والے نہیں اور ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.