Gas Leakage Web ad 1

ایمرجنسی قابل مذمت، فیصلے کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے: بیرسٹر گوہر

0

اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس اقدام کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ ایک انتہائی تشویشناک، سنگین سیاسی غلطی اور غیر جمہوری اقدام ہے، جسے عوام اپنے حقوق کے خلاف ہونے کے باعث کبھی قبول نہیں کریں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کا مینڈیٹ ان کا آئینی اور قانونی حق ہے۔ اس مینڈیٹ کو نظرانداز کرنے، صوبائی خودمختاری کو کمزور کرنے اور وفاق و صوبے کے درمیان تصادم پیدا کرنے سے نہ امن قائم کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی استحکام لایا جا سکتا ہے۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ: اسلام آباد میں پنجاب سے بلائے گئے پولیس اہلکار غیر معیاری کھانے سے پریشان
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے پر کوئی اختلاف نہیں، تاہم اس کا مقابلہ قومی یکجہتی اور مشترکہ حکمتِ عملی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ صوبوں کو کمزور کرکے وفاق کو مضبوط نہیں بنایا جا سکتا۔ مسائل کا حل طاقت، تصادم اور غیر معمولی اقدامات میں نہیں، بلکہ سیاسی بصیرت، آئین کی بالادستی، بامعنی مذاکرات اور عملی اقدامات میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ، صوبائی خودمختاری اور آئینی و جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے ہر آئینی، قانونی اور جمہوری فورم پر بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔ ان کے مطابق مضبوط صوبے ہی مضبوط وفاق کی بنیاد ہیں، جبکہ آئین کی حکمرانی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اب بھی وقت ہے اور اس فیصلے کو چند دنوں میں واپس لیا جا سکتا ہے۔ وفاق کو چاہیے کہ وہ اپنی انا کو ایک طرف رکھے، زمینی حقائق کو سمجھے، جائز مطالبات تسلیم کرے، عوام کے احساسات اور جذبات کا احترام کرے اور ملک کو مزید سیاسی و معاشی نقصان سے بچانے کے ساتھ جمہوری عمل کو پیچھے دھکیلنے سے گریز کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی فیصلوں پر نظرثانی کمزوری نہیں بلکہ قومی مفاد میں دانش مندی کی علامت ہوتی ہے، بصورتِ دیگر ملک کو بہت نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.