تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد میں تعینات پنجاب بھر سے بلائے گئے پولیس اہلکار غیر معیاری کھانے اور ناقص رہائش کے باعث پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔

لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، جس کے لیے پنجاب کے مختلف علاقوں سے پولیس اہلکاروں کو طلب کیا گیا ہے۔
ویڈیو: سڈنی میں شدید بارش اور ژالہ باری نے شادی کی تقریب تہس نہس کردی
تاہم، پولیس اہلکاروں کو غیر معیاری کھانے اور رہائش کی ناقص سہولیات کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔
روات میں ٹھہرائے گئے 700 سے زائد پولیس اہلکاروں کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں، جن میں وہ غیر معیاری کھانے، ناقص رہائش، گندے واش رومز اور پانی کی قلت کی شکایات کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں پولیس اہلکاروں نے کھانے میں کیڑے نکلنے کی شکایت کی تھی۔



