Gas Leakage Web ad 1

10 اگست کو ہونیوالے عمران خان کے طبی معائنےکی رپورٹ سامنے آگئی، میڈیکل بورڈ نے انزائٹی لیول تھری پلس قرار دیا

0

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں 10 اگست کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آگئی ہے، جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے لندن سے ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کو اڈیالہ جیل بلایا گیا تھا، جبکہ میڈیکل بورڈ نے عمران خان کا انزائٹی لیول تھری پلس قرار دیا تھا۔

Gas Leakage Web ad 2

رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرنے والے میڈیکل بورڈ میں چار ڈاکٹر شامل تھے، جن میں ڈاکٹر فرقاد عالمگیر، ڈاکٹر عارف خان، ڈاکٹر اختر علی بندیشہ اور ڈاکٹر علی عارف شامل تھے۔
سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جاسکتا، صدر مملکت
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کا انزائٹی لیول تھری پلس قرار دیا تھا۔ بلڈ پریشر اور انزائٹی لیول کو کنٹرول کرنے کے لیے میڈیکل بورڈ نے روزانہ ایک گھنٹہ واک کرنے کی سفارش کی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کو فیملی سے ملاقات، اخبار، ٹی وی اور کتابیں فراہم کرنے کی بھی سفارش کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کا نام بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے حالیہ مذاکراتی عمل کے دوران بھی سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فرقاد عالمگیر نے بانی پی ٹی آئی کی بلڈ پریشر کی دوا تبدیل کی تھی، جبکہ ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کی اڈیالہ جیل آمد سے پارٹی قیادت اور فیملی بھی آگاہ تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ وفاقی حکومت نے تشکیل دیا تھا، جبکہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ سپریم کورٹ میں بھی اڈیالہ جیل میں جمع کروائی گئی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.