Gas Leakage Web ad 1

این سی سی آئی اے راولپنڈی سرکل کی کارروائی، بین الاقوامی سائبر فراڈ نیٹ ورک پکڑا گیا

0

نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) راولپنڈی سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی سائبر فراڈ نیٹ ورک پکڑ لیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے مطابق چکری روڈ پر واقع ایک نجی سوسائٹی میں عباسی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے انسانی حق سے متعلق قرارداد منظور
ترجمان این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان جعلی ٹیلی گرام پروفائلز کے ذریعے آسٹریلوی شہریوں سے فراڈ کرتے تھے۔ ملزمان جعلی یوٹیوب ٹاسکس اور یو ایس ڈی ٹی کرپٹو انویسٹمنٹ کے نام پر شہریوں سے لاکھوں روپے کا فراڈ کرتے تھے۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران کمپیوٹرز، سرورز اور موبائل ڈیوائسز بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ مرکزی ملزمان، منیجرز اور ٹیم لیڈرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.