Gas Leakage Web ad 1

پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے انسانی حق سے متعلق قرارداد منظور

0

جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں محفوظ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے انسانی حق سے متعلق قرارداد اتفاقِ رائے سے منظور کرلی گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

پانی کے سرحد پار تعاون کے حوالے سے پاکستان کو اہم سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں پہلی بار قرارداد کے حتمی متن میں سرحد پار آبی تعاون کا واضح حوالہ شامل کیا گیا۔
اس پھل کو آخر جاپانی پھل کیوں کہا جاتا ہے؟ صحت کیلئے اس کے فوائد بھی جانیں
یہ قرارداد جرمنی اور اسپین کی جانب سے پیش کی گئی، جبکہ پاکستان نے سرحد پار آبی تعاون کو قرارداد کے حتمی متن میں شامل رکھنے کے لیے فعال کردار ادا کیا۔ بھارت نے قرارداد سے سرحد پار آبی تعاون کا حوالہ ختم کرنے کی کوشش کی، تاہم انسانی حقوق کونسل کے 47 رکن ممالک نے قرارداد کو اتفاقِ رائے سے منظور کرلیا۔

قرارداد میں پہلی بار واضح طور پر تسلیم کیا گیا کہ سرحد پار آبی تعاون محفوظ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے انسانی حقوق کے حصول سے براہِ راست تعلق رکھتا ہے۔

قرارداد کی منظوری کے موقع پر پاکستان کی جانب سے فرسٹ سیکرٹری عدیل کھوکھر نے خطاب کیا۔ انہوں نے مشترکہ آبی وسائل کے حوالے سے پاکستان کے اصولی مؤقف کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ جہاں پانی مشترکہ ہو، وہاں ذمہ داریاں بھی مشترکہ ہوتی ہیں۔

عدیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ مشترکہ پانیوں پر تعاون ہمسایہ ممالک کے درمیان کسی احسان یا رعایت کا معاملہ نہیں بلکہ مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی بالائی دریا کا ملک پانی کو سیاسی دباؤ یا اثر و رسوخ کے آلے کے طور پر استعمال نہیں کرسکتا، بلکہ پانی کو سیاسی دباؤ کے بجائے تعاون اور باہمی ذمہ داری کے اصولوں کے تحت استعمال کیا جانا چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.