ایران کے خلاف جنگ میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ انکشاف کانگریشنل ریسرچ سروس کی رپورٹ میں ہوا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کے فکسڈ ونگ طیارے، ہیلی کاپٹرز اور بغیر پائلٹ طیارے تباہ یا نقصان کا شکار ہوئے۔
بلاول بھٹو کی مختلف پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں، سیاسی و تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال
سی آر ایس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ نقصان ایم کیو 9 ریپر ڈرونز کو ہوا، جن میں سے کم از کم 45 ڈرونز ایران کے خلاف کارروائیوں میں ضائع ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارچ میں کویت میں 3 طیارے اپنے ہی فریق کی فائرنگ سے تباہ ہوئے، جبکہ اپریل میں ایران کے اوپر ایک اور ایف 15 ای طیارہ تباہ ہوا۔
سی آر ایس رپورٹ کے مطابق ستمبر میں اردن کے ایئربیس پر ایرانی حملے کے دوران 8 ایف 15 طیاروں کو نقصان پہنچا، تاہم یہ طیارے دوبارہ سروس میں آگئے۔
رپورٹ کے مطابق ایک ایف 35 اے لائٹننگ ٹو، اے 10 تھنڈر بولٹ ٹو کے 2 طیاروں اور 7 کے سی 135 فضائی ایندھن بھرنے والے طیاروں کو بھی نقصان پہنچا۔



