اسلام آباد: خیبرپختونخوا کی صورتحال اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیشِ نظر وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف زرداری سے جلد دوبارہ ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ سمیت مختلف آئینی آپشنز پر صدر اور وزیراعظم کے درمیان مشاورت متوقع ہے۔
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا، بدترین لوڈشیڈنگ کا خدشہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے اثرات پر بھی مشاورت ہوگی، جبکہ مذاکراتی عمل میں پیشرفت نہ ہونے کے باعث آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق گورنر راج یا ایمرجنسی کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم، صدر اور ان کے رفقا باہمی مشاورت سے کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر اور وزیراعظم کو خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ممکنہ اقدامات پر بھی مشاورت ہوگی۔



