واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے اماراتی پرواز کے واقعے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بات کی ہے، جنہوں نے انہیں بتایا کہ پرواز کا کو پائلٹ ممکنہ طور پر دہشت گرد تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں اماراتی طیارے کے واقعے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بتایا گیا کہ ایک اسرائیلی پلمبر نے کو پائلٹ کو قابو کرنے میں مدد کی تھی اور کو پائلٹ ممکنہ طور پر دہشت گرد تھا۔
ایف بی آر نے 9 ارب 41 کروڑ روپے کے ویلتھ اسٹیٹمنٹ فراڈ کا سراغ لگا لیا
ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی پلمبر نے کبھی طیارہ نہیں اڑایا تھا، تاہم اس نے طیارے کا کنٹرول سنبھال لیا اور اسے حادثے سے بچایا۔ طیارے کے پچھلے حصے میں موجود اضافی پائلٹس اور سیکیورٹی اہلکار بعد میں کاک پٹ تک پہنچے اور جہاز کا کنٹرول سنبھال لیا۔
صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ یہ وہ کہانی ہے جو انہوں نے نیتن یاہو سے سنی ہے اور انہیں معلوم نہیں کہ یہ درست ہے یا نہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے چین کے صدر شی جن پنگ سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر بھی بات چیت کی ہے اور امید ہے کہ یہ گفتگو نتیجہ خیز ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی اڈے پر پیش آنے والے واقعے کے بارے میں آج معلوم ہوگا کہ برطانیہ نے مشتبہ افراد کو کیوں رہا کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی سے اسرائیل جانے والی اماراتی پرواز میں ایک پائلٹ نے دوسرے پائلٹ پر چاقو سے حملہ کرکے اسے زخمی کردیا تھا اور جہاز کا کنٹرول چھین کر اسے گرانے کی کوشش کی تھی۔ طیارے میں 169 اسرائیلیوں سمیت 174 مسافر سوار تھے۔ حملہ کرنے والا پائلٹ سعودی حکام کی حراست میں ہے۔



