Gas Leakage Web ad 1

مارچ ملتوی کرنے کیلئے خط لکھنے کا معاملہ، شوکت یوسفزئی اپنے خلاف ٹرولنگ پر لائیو شو کے دوران آبدیدہ

0

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی لانگ مارچ ملتوی کرنے کے حوالے سے پارٹی قیادت کو خط لکھنے کے بعد سوشل میڈیا ٹرولنگ اور پارٹی کے رویے پر لائیو شو کے دوران آبدیدہ ہوگئے۔

Gas Leakage Web ad 2

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ سینئر پارٹی ممبر ہونے کے ناطے انہوں نے اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ان کے خط سے متعلق جو بات کی، وہ انہیں بری لگی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں سہیل آفریدی سے اس بات کی توقع نہیں تھی۔
وزیراعظم کی وطن واپسی پر اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کا شیڈول طے کرنے کا فیصلہ، ذرائع
انہوں نے کہا کہ جب سہیل آفریدی نے 4 اکتوبر کو مارچ کا اعلان کیا تو انہوں نے کہا تھا کہ سب سے پہلے وہ مارچ میں شامل ہوں گے۔ ان کے خلاف سوشل میڈیا پر جس زبان کا استعمال کیا گیا، اس پر انہیں افسوس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے بعد جو لوگ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، انہوں نے مشکل وقت دیکھا ہے۔

پروگرام میں اپنے خلاف لگائے گئے الزامات پر بات کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی آبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ان پر شک کیا جا رہا ہے کہ وہ بک گئے ہیں، حالانکہ وہ اصول کی بات کرتے ہیں اور انہیں کسی چیز کا ڈر یا خوف نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے سہیل آفریدی کا دفاع کیا تھا کہ وہ دہشت گردوں کے سہولت کار نہیں ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ 26 نومبر کے احتجاج کے دوران بھی انہوں نے اسی طرح کے خدشات کا اظہار کیا تھا۔ ان کے مطابق سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کی وجہ سے پارٹی کو نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا پارٹی چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.