پاکستان کی کم عمر ترین آرچر عسوہ مرجان نے ماسکو میں قومی پرچم بلند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 14 سالہ عسوہ مرجان نے انٹرنیشنل گریٹر ایشین ہارس بیک آرچری چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ان کا مقابلہ انڈونیشیا اور قازقستان کی ٹاپ آرچرز کے ساتھ تھا۔
اس وقت مذاکرات کی میز پر صرف آبنائے ہرمز کا معاملہ ہے، ایرانی وزیرخارجہ
عالمی مقابلے میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے پر بھکر سے تعلق رکھنے والی عسوہ مرجان سے روس میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
فیصل نیاز ترمذی کا کہنا تھا کہ عسوہ نے اتنی کم عمری میں شاندار کارکردگی دکھا کر سب کے دل جیت لیے ہیں۔ عسوہ مرجان اس سے قبل بھی عالمی مقابلوں میں عمدہ کارکردگی دکھا چکی ہیں۔



