خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے باڑہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
حنا جاوید قتل کیس کیلئے پنجاب حکومت نے ہائی پاورڈ کمیٹی تشکیل دیدی
سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔
دوسری جانب بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکچہ میں بھی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے نوکچہ میں خالی واٹر باوزر کو آگ لگانے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد ای-40 شاہراہ کے مختلف مقامات پر آتشزدگی کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔
اس کے علاوہ 31 اگست کو بھی اسی نوعیت کی تخریبی کارروائیوں میں ملوث فتنہ الہندوستان کے 11 دہشتگرد مارے گئے تھے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ فورسز کی بلوچستان سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔



