نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلا دیشی ہم منصب طارق رحمان سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں وزرائے اعظم نے تجارت، سیاحت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
نیویارک میں یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
پاکستان کی کبڈی ٹیم ایشین گیمز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام
اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلا دیش کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل اسمبلی اجلاس کی صدارت سنبھالنے پر بنگلا دیش کو مبارکباد دی اور بنگلا دیش کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق بنگلا دیشی وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے کثیرالجہتی فورمز، بالخصوص اقوام متحدہ میں مسلسل رابطے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔