Gas Leakage Web ad 1

اس بار فیصلہ کن معرکہ ہوگا اورپی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی: خواجہ آصف

0

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف والے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو سومنات کے مندر سے تشبیہ دے رہے ہیں، لیکن یہ ان کی آخری کوشش ہوگی، اس کے بعد یہ لوگ اس طرف رخ نہیں کر سکیں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، جبکہ وفاقی وزرا کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلام آباد میں کسی صورت داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
جنرل اسمبلی: درجنوں ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا، ہال خالی ہوگیا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے ان کے احتجاج کو روکنے کی کوشش کی تو نوجوان ان کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے، جبکہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور صدر تحریک انصاف خیبرپختونخوا جنید اکبر نے چند روز قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر حکومت نے ان کے احتجاج کو دبانے کی کوشش کی تو اس بار وہ خاموش نہیں بیٹھیں گے، بلکہ اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کے وفد میں شامل وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کہا کہ پی ٹی آئی والے اسلام آباد کو سومنات سے تشبیہ دے رہے ہیں، کیا ان کے بھی عزائم وہی ہیں؟ اسلام آباد ایک بڑی اسلامی اور ایٹمی ریاست کا دارالخلافہ ہے، اس لیے اللہ نے چاہا تو یہ ان کی آخری کوشش ہوگی، اس کے بعد یہ اس طرف رخ نہیں کر سکیں گے، اب یہ فیصلہ کن معرکہ ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ پی ٹی آئی والے نہ ہی آئیں، وہ بھی فیصلہ کن بات ہوگی، اب وفاق یا پاکستان اس طرح کی چیزوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما فوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ جو بھی احتجاج کے نام پر اسلام آباد پر حملہ کرنے کی بات کرے، وہ پاکستان کا دوست نہیں ہے، ایسے لوگوں کو گاڑی میں بھر کر سرحد پار افغانستان بھیج دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف نظریے کی بنیاد پر یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ ریاست اور افواج کے خلاف پروپیگنڈا شروع کردیں، یہ دشمنوں کا کام ہے۔ احتجاج کرنا ہے تو کریں اور پالیسی دیں، خیبرپختونخوا میں آپ کی حکومت ہے، وہاں پالیسی لا کر دکھائیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.