پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ آج سے 5 اکتوبر تک کیا گیا ہے۔
ابرار احمد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بولر بن گئے
نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی مقامات پر ہتھیار لے جانے اور ان کی نمائش پر پابندی عائد ہوگی، جبکہ عوامی مقامات، شاہراہوں یا کھلی جگہوں پر 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی پابندی ہوگی۔
لوگوں کو غیر قانونی اجتماعات میں شرکت کے لیے اکسانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، تاہم ان پابندیوں کا اطلاق شادی کی تقریبات، نماز جنازہ، تدفین، مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پر نہیں ہوگا۔