Gas Leakage Web ad 1

جنگ اور امریکی پابندیوں کے باعث ایران میں ادویات کی قلت مزید سنگین ہوگئی

0

امریکی پابندیوں اور جنگ کے باعث ایران میں ادویات کی قلت مزید سنگین ہوگئی۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق امریکی پابندیوں، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور جنگ سے ہونے والے نقصانات کے باعث ایران میں ادویات کی قلت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
خضدار اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ
ایران میں ادویات کی قلت کے باعث بعض مریض دوا کی خوراک کم کرنے، علاج میں تاخیر کرنے یا سستی اور کم مؤثر ادویات استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

رپورٹس کے مطابق امریکی پابندیوں اور جنگ کے باعث تقریباً 800 ادویات متاثر ہوئی ہیں، جبکہ فارمیسیز کو بھی مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ انشورنس کمپنیوں کے ذمے فارمیسیز کے تقریباً 30 کروڑ ڈالر واجب الادا ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران حجم کے اعتبار سے اپنی 97 فیصد سے زیادہ ادویات خود تیار کرتا ہے، تاہم متعدد ادویات اور دواسازی میں استعمال ہونے والے خام اجزا کے لیے اب بھی درآمدات اور غیر ملکی کرنسی پر انحصار کیا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیاں ادائیگیوں کے عمل کو پیچیدہ بنا دیتی ہیں اور غیر ملکی بینکوں اور سپلائرز کو ایرانی خریداروں کے ساتھ لین دین سے گریز کرنے پر مجبور کرتی ہیں، حالانکہ عمومی طور پر ادویات پر پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوتا۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز میں ہونے والے امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں نے بھی بحران کو مزید سنگین کردیا۔ ان حملوں میں 40 سے زائد دوا ساز کمپنیوں، سپلائرز اور تقسیم کار اداروں کو نقصان پہنچا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.