Gas Leakage Web ad 1

’پاکستان کی خاطر اپنا موبائل دے دیں‘، رضوان سے انگلینڈ میں رات ڈیڑھ بجے موبائل لیا گیا

0

قومی کرکٹر محمد رضوان سے انگلینڈ میں رات تقریباً ڈیڑھ بجے ’’پاکستان کی خاطر‘‘ موبائل فون لے لیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق رضوان کو ہوٹل کے کمرے سے اٹھا کر لابی میں بلایا گیا، جہاں پی سی بی کا ایک آفیشل اور ایک نامعلوم شخص موجود تھا۔ وہاں رضوان سے آن لائن بیٹنگ کمپنیوں اور سٹے بازی سے متعلق سوالات کیے گئے اور ان سے موبائل فون طلب کیا گیا۔
باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی، اٹلی نے جنگی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان کردیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ رضوان نے کئی مرتبہ موبائل فون دینے سے انکار کرتے ہوئے سوال کیا کہ فون کیوں لیا جا رہا ہے اور ان پر کیا الزامات ہیں؟ بار بار اصرار کیے جانے پر رضوان سے کہا گیا کہ ’’پاکستان کی خاطر آپ اپنا موبائل دے دیں‘‘، جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کردی۔

ذرائع کے مطابق رضوان کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ موبائل فون چند گھنٹوں میں واپس کردیا جائے گا۔ اگلے روز وطن واپسی کی فلائٹ ہونے کے باعث رضوان نے موبائل کے بغیر واپس جانے پر اعتراض کیا اور ٹیم منیجر سے بار بار فون کے بارے میں پوچھتے رہے، تاہم انہیں کوئی اطمینان بخش جواب نہیں دیا گیا۔

بعد ازاں معلوم ہوا کہ رضوان کا موبائل فون این سی سی آئی اے لاہور پہنچ چکا ہے اور تاحال انہیں واپس نہیں کیا گیا۔

رضوان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کو تحقیقات سے نہیں بلکہ تحقیقات کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں۔ ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت سکیورٹی یا ٹیم منیجر کھلاڑی کا موبائل لے سکتا ہے، تاہم موبائل لینے کے بعد معائنے کی تحریری رپورٹ، وجوہات اور فون قبضے میں لینے کی رسید کہاں ہے؟ اگر آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت کارروائی کی گئی تو تحریری مطالبہ کہاں ہے اور اگر آئی سی سی کوڈ استعمال نہیں ہوا تو موبائل کس اختیار کے تحت لیا گیا؟

ذرائع نے سوال اٹھایا کہ چند گھنٹوں میں فون واپس کرنے کی یقین دہانی کے باوجود اسے ملک سے باہر منتقل کرکے ہفتوں تک تحویل میں کیوں رکھا گیا؟ لندن میں موبائل لیتے وقت کیا میٹروپولیٹن پولیس یا برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو مطلع کیا گیا؟ کیا کسی برطانوی ادارے یا عدالت کی جانب سے وارنٹ، عدالتی درخواست یا قانونی منظوری موجود تھی؟ اگر معاملہ کسی انٹرنیشنل میچ میں کرپشن سے متعلق تھا تو آئی سی سی کو کب مطلع کیا گیا؟

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے معاملے پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔ مسجد جانے سے متعلق سوال پر بھی رضوان جاننا چاہتے ہیں کہ انہوں نے کس مخصوص دن، وقت، پریکٹس یا میٹنگ کو چھوڑ کر ڈسپلن یا سکیورٹی کی خلاف ورزی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بیٹنگ پلیٹ فارمز سے متعلق سنگین تحقیقات کی جا رہی ہیں تو دو سابق کھلاڑیوں کے لیے اصول یکساں کیوں نہیں؟ رضوان ان تمام سوالات کے تحریری جوابات کے منتظر ہیں، جو تاحال پی سی بی، انگلینڈ کرکٹ بورڈ، آئی سی سی یا برطانوی پولیس کی جانب سے موصول نہیں ہوئے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.