Gas Leakage Web ad 1

کے پی: پولیس قیادت کا نئے ایکٹ میں افسران کے اختیارات وزیراعلیٰ کو دینے کی تجویز پر تحفظات

0

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

سینئر پولیس افسران نے وزیر قانون آفتاب عالم کی سربراہی میں قائم کمیٹی کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں بتایا کہ پولیس ایکٹ 2017 لانے کا مقصد پولیس کو بااختیار بنانا اور سیاسی مداخلت کا خاتمہ تھا۔

افسران نے کہا کہ نئے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 سے پولیس میں سیاسی مداخلت اور اثر و رسوخ بڑھے گا اور اس کے نفاذ کے بعد پولیس فورس بااختیار نہیں رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی جی کے اختیارات سیاسی قیادت کو منتقل کرنے سے امن و امان کی صورتحال پر منفی اثرات پڑیں گے اور آئی جی پی کا عہدہ بے اختیار ہوجائے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 کی سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ایکٹ کے تحت آئی جی کی تعیناتی وفاقی حکومت کے نامزد افسران میں سے وزیراعلیٰ کریں گے۔ کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں وزیراعلیٰ وفاقی حکومت کو مزید 3 نام بھیجنے کا کہہ سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈی ایس پیز، ڈی پی اوز، ڈی آئی جیز، آر پی اوز اور ایڈیشنل آئی جیز کی تعیناتی اور تبادلے وزیراعلیٰ کریں گے، جبکہ پولیس پالیسی بورڈ کی سربراہی آئی جی کے بجائے وزیراعلیٰ کریں گے۔ اس کے علاوہ آپریشنز کی پیشگی منظوری بھی وزیراعلیٰ سے لی جائے گی۔

وزیر قانون خیبرپختونخوا آفتاب عالم نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آئی جی سمیت پولیس افسران سے ملاقات ہوئی ہے، پولیس افسران نے کچھ شقوں پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو افسران کے نقطہ نظر سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے کمیٹی کو پولیس نظام میں بہتری لانے کے لیے مکمل اختیارات دیے ہیں۔ وزیراعلیٰ صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں، اس لیے فیصلوں کا اختیار حکومت کے پاس ہونا چاہیے۔

دوسری جانب وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے جیو نیوز سے بات چیت میں کہا کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری وفاق کے نمائندے ہوتے ہیں، دونوں کی تقرری کا اختیار کسی صورت صوبائی حکومت کو نہیں ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں آئی جی سے اختیارات لینے سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔ صوبائی حکومت نے کوئی بھی غیر قانونی کام کیا تو وفاقی حکومت انہیں روکنے کے لیے اپنے آپشنز استعمال کرے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.