Gas Leakage Web ad 1

سعودی عرب پر حوثیوں کا گھناؤنا حملہ انتہائی قابل تشویش اور قابل مذمت ہے: ترجمان دفتر خارجہ

0

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان حملے کے تناظر میں خطے کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا کہ سعودی عرب پر حوثیوں کا گھناؤنا حملہ انتہائی تشویش کا باعث اور قابل مذمت ہے، جبکہ حملے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
ترجمان نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کی صورتحال کا انتہائی سنجیدگی سے جائزہ لے رہا ہے اور حوثی حملوں کے تناظر میں خطے میں ابھرتی ہوئی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ مکہ دفاعی معاہدے پر تینوں ممالک نے پریس ریلیز جاری کیں، جبکہ مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے۔

سجاد حیدر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اس کے اثرات پر شدید تحفظات رکھتا ہے، جبکہ باب المندب کی صورتحال بھی باعث تشویش ہے۔

سجاد حیدر خان نے کہا کہ بھارتی بحری جہاز نے پاکستانی بحریہ کے جہاز کے انتہائی قریب جارحانہ نقل و حرکت کی، جس کے نتیجے میں دونوں بحری جہازوں کے درمیان ٹکر ہوئی۔ بھارتی کارروائی بین الاقوامی قانون اور 1991 کے دوطرفہ معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ روز بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا اور بھارتی بحری جہاز کی جانب سے پاک بحریہ کے جہاز کو ٹکر مارنے سمیت بھارتی بحریہ کی اشتعال انگیزی پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت جنوبی ایشیا کو مزید عدم استحکام سے دوچار کرنے والی غیر ذمہ دارانہ کارروائیوں سے باز رہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.