Gas Leakage Web ad 1

بلوچستان میں رہائش پذیر 8 لاکھ مہاجرین افغانستان جاچکے، تقریباً 23 ہزار کوئٹہ میں موجود

0

کمشنر کوئٹہ ذیشان لاشاری نے افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔

Gas Leakage Web ad 2

کمشنر کوئٹہ ذیشان لاشاری کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق انتظامی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
سمرقند اولمپیاڈ میں پاکستان کا اسرائیل کے خلاف شطرنج میچ کا بائیکاٹ
اجلاس میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں رہائش پذیر 8 لاکھ افغان مہاجرین کو ان کے وطن افغانستان واپس بھیجا جا چکا ہے، جبکہ 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد افغان مہاجرین رضاکارانہ طور پر واپس جا چکے ہیں۔

تاہم اس وقت بھی کوئٹہ میں تقریباً 23 ہزار افغان مہاجرین موجود ہیں، جن کی واپسی کے لیے متعلقہ اداروں کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان سے واپس افغانستان جانے کے بعد دوبارہ ملک میں آنے والے افغان مہاجرین سے متعلق محکمہ داخلہ سے ہدایات حاصل کی جائیں گی۔

اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ذیشان لاشاری نے افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے اداروں کے درمیان رابطہ کاری مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کے دوبارہ پاکستان آنے کی صورت میں قانون اور حکومتی پالیسی کے مطابق کارروائی کی جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.