Gas Leakage Web ad 1

بانی کی ہدایات ہیں سٹریٹ موومنٹ کا چلانا سہیل آفریدی کی ذمہ داری ہے: چیئرمین پی ٹی آئی

0

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی عدالت نے آج ہمیں بہت مایوس کیا۔ جب آئینی عدالت بنی تھی تو ہمارے بڑے تحفظات تھے، آج آئینی عدالت کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔
مکہ پر حوثیوں کا حملہ عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا، امت مسلمہ پوری شدت سے بھرپور جواب دےگی: فضل الرحمان
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی کی ہدایات ہیں کہ سٹریٹ موومنٹ چلانا سہیل آفریدی کی ذمہ داری ہے، کسی طرف بھی دراڑ نہیں ہونی چاہیے، ورنہ عوام کو نقصان ہوگا۔ ہم احتجاج میں کوئی راستہ بند نہیں کریں گے اور توڑ پھوڑ نہیں کریں گے۔ ہم نے جہاں بھی آنا ہوا ضرور آئیں گے، انتشار کہیں نہیں ہوگا، امن و امان ہوگا، یہ ہماری سیاسی جدوجہد ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارے لانگ مارچ میں راستے چلتے رہیں گے، نہ کوئی ایمبولنس رکے گی اور نہ کوئی گاڑی رکے گی۔ ہم صرف انصاف مانگ رہے ہیں کیونکہ ہمیں انصاف نہیں ملا، نہ پارلیمان نے انصاف دیا اور نہ عدالت سے انصاف ملا۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان، امن و امان کی ذمہ داری ہم سب کی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے امید ہے کہ بانی کو علاج اور ٹیسٹ کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل بورڈ میں ان کے خاندان کے فرد کو شامل کیا جائے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کے علاج اور میڈیکل بورڈ سے متعلق معاملہ سادہ طریقے سے حل ہوسکتا تھا۔ بانی کے علاج کا معاملہ حل ہوجائے تو 15 ماہ سے جاری تشویش ختم ہوسکتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.