پی سی بی سکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے رواں سال کے ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز 19 ستمبر سے ہوگا۔
افتتاحی تقریب میں بیکن ہاؤس اور ایچی سن کالج کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ افتتاحی تقریب کا حصہ ہوگا۔
امریکی حکام اور حوثیوں کے درمیان گزشتہ ہفتے عمان میں خفیہ ملاقات ہوئی: خبر ایجنسی
میچ کا ٹاس دوپہر ڈیڑھ بجے جبکہ مقابلے کا آغاز دو بجے ہوگا۔ افتتاحی تقریب کے اختتام پر خصوصی میوزک کنسرٹ بھی منعقد کیا جائے گا۔
گزشتہ سال کی کامیابی کے بعد پی سی بی نے سکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو رواں سال بڑے پیمانے پر دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رواں سال 100 اضلاع کے ایک ہزار 400 اسکولوں سے تقریباً 21 ہزار طلبہ پروگرام میں حصہ لیں گے، جبکہ مختلف شہروں میں مجموعی طور پر 2 ہزار 895 میچز کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی کے مطابق پروگرام کا مقصد اسکول کی سطح پر نئے کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش، نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا اور گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو فروغ دینا ہے۔
گلگت سے گوادر تک مختلف علاقوں کے اسکول اس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا حصہ بنیں گے۔