Gas Leakage Web ad 1

آئی ایم ایف معاہدہ، بجلی مزید مہنگی کرنیکی یقین دہانی

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے بجلی ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کرا دی ہے اور بجلی کی قیمتوں میں یکم جولائی سے مزید اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کاسٹ ریکوری کیلئے ماہانہ، سہ ماہی اور سالانہ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی جبکہ ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے معیشت کو بتدریج دستاویزی شکل دینے کی بھی یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بی آئی ایس پی کے تحت مستحقین کا تحفظ یقینی بنانے پر زور دیا ہے، حکومت کی جانب سے بی آئی ایس پی مستحقین کی تعداد جون تک مزید بڑھانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام کے تسلسل کیلئے ضروری اصلاحات جاری رکھنے پر زور دیا گیا ہے، آئی ایم ایف نے سخت مانیٹری پالیسی اور مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ کی پالیسی برقرار رکھنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق مذاکرات کی کامیاب تکمیل پر 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی سفارش کی جائے گی، ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط جاری کی جائے گی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم سے آج مذاکرات شیڈول نہیں، اس بار آئی ایم ایف سے مذاکرات نسبتاً آسان رہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.