Gas Leakage Web ad 1

رمضان کے بعد علی امین گنڈاپور کیلئے پریشانیاں شروع ہونگی، فیصل واوڈا

0

 اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ رمضان کے بعد علی امین گنڈاپور کیلئے پریشانیاں شروع ہونگی۔

Gas Leakage Web ad 2

اپنے ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور مدت پوری نہیں کر پائیں گے۔

فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ہار جیت اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے، میں رکن قومی اسمبلی، وفاقی وزیر اور سینیٹر رہا ہوں، میں نے خود استعفیٰ دیا، کوئی استعفیٰ نہیں دلوا سکتا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ میرے خیال سے یہ حکومت دو ڈھائی سال رہے گی، پاکستان کے انتخابات میں خرید و فروخت ہوتی ہے، میں نہیں کہہ سکتا کہ اس بار خرید و فروخت نہیں ہوگی۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی چاند پر حکومت بنائیں تو بہتر ہے، بانی پی ٹی آئی کو سمجھایا ان کو سمجھ نہیں آیا، اب بھی سمجھ نہیں آ رہا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.