Gas Leakage Web ad 1

پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا پیٹرول پر حکومتی ریلیف پیکج سے لاعلمی کا اظہار

0

چیئرمین آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن ہمایوں خان نے پیٹرول پر حکومتی ریلیف پیکج سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اس حوالے سے ہمایوں خان نے کہا کہ پیٹرول پر 100 روپے سبسڈی کے پیکج کے بارے میں ہمیں نہیں معلوم، حکومت کی 100 روپے سبسڈی پر اب صارف اور پیٹرول پمپ مالک آپس میں لڑیں گے۔
کشتی الٹنے کے بعد 3 دن تک سمندر میں رہنے والا بچہ کرشماتی طور پر زندہ بچ گیا
ادھر پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نعمان بٹ کے مطابق حکومت نے سبسڈی کا اعلان کردیا ہے، مگر یہ نہیں بتایا کہ پیٹرول پمپ مالکان کو یہ رقم کیسے واپس ملے گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے موٹرسائیکل اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے، جس کا آغاز اسلام آباد سے ہوچکا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.