Gas Leakage Web ad 1

کسی سیاسی جماعت کے پاس سڑکیں بند کرنے کا اختیار نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج سے متعلق درخواست نمٹادی

0

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے احتجاج سے متعلق درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹادی۔

Gas Leakage Web ad 2

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں لارجر بینچ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کو اسلام آباد میں احتجاج سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت یا پبلک آفس ہولڈر کے پاس اسلام آباد کی سڑکیں بند کرنے کا اختیار نہیں۔ صوبوں کے وزرائے اعلیٰ یقینی بنائیں کہ سرکاری مشینری سیاسی جماعت کے احتجاج میں استعمال نہ ہو اور کسی بھی سرکاری ملازم کو احتجاج میں شرکت کے لیے مجبور نہ کیا جائے۔
جی بی 16 دیامر 2: پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے بعد نتیجہ تبدیل، پی پی امیدوار کامیاب قرار
اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ کسی سیاسی جماعت یا رہنما کو سڑکوں، شاہراہوں یا دیگر عوامی مقامات پر قبضے کا قانونی حق نہیں۔ کسی سیاسی جماعت یا رہنما کو شہریوں کی آزادانہ نقل وحرکت میں رکاوٹ ڈالنے کا حق بھی حاصل نہیں۔

عدالت نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومتیں مارچ، جلوس یا ریلی کے لیے سرکاری وسائل استعمال نہ ہونے دیں۔ وزرائے اعلیٰ یقینی بنائیں کہ سرکاری فنڈز یا سرکاری افسران احتجاج میں استعمال نہ ہوں، جبکہ مارچ، جلوس یا ریلی کے لیے سرکاری گاڑیاں، مشینری یا دیگر سامان بھی استعمال نہ کیا جائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ اسلام آباد انتظامیہ اور وزارت داخلہ شہریوں کے آئینی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں۔ چیف سیکریٹریز اور آئی جیز عدالتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ عدالت نے وفاقی سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو بھی ہدایات جاری کردیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.