Gas Leakage Web ad 1

میری حفاظت اللہ کرتا ہے، تم لوگوں کے ہاتھ میں ہو تو کل یا آج ہی مرجاؤں: سہیل آفریدی کا پنجاب پولیس سے مکالمہ

0

لاہور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کلر کہار ریسٹ ایریا میں اپنی سکیورٹی پر مامور پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو واپس جانے کا کہہ دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

کلر کہار ریسٹ ایریا پہنچنے پر سہیل آفریدی نے پولیس اہلکاروں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی اور کام بھی کرتے ہو یا صرف پی ٹی آئی پر ہی نظر ہے؟
صارفین کا ڈیجیٹل ڈیٹا خاموشی سے بڑے پیمانے پر جمع کیے جانے کا انکشاف
اس پر پولیس افسر نے جواب دیا کہ ہم تو آپ کی حفاظت کے لیے یہاں کھڑے ہیں، جس پر سہیل آفریدی نے کہا کہ میری حفاظت اللہ کرتا ہے، تم لوگوں کے ہاتھ میں ہوں تو میں کل مر جاؤں یا آج ہی مر جاؤں۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پولیس والے ایک بھی پبلک کار کو رکنے نہیں دے رہے۔

اس موقع پر سہیل آفریدی نے پروٹوکول کے لیے آنے والے افسران کو بھی واپس چلے جانے کا کہہ دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.