Gas Leakage Web ad 1

قیدیوں کی بانی پی ٹی آئی طرز پر طبی سہولیات کی درخواست، اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

0

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے قیدیوں کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرز پر طبی سہولیات کی درخواستوں پر اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

تین قیدیوں کی بانی پی ٹی آئی کی طرز پر طبی سہولیات فراہم کرنے کی درخواستوں پر سماعت وفاقی آئینی عدالت میں ہوئی۔
بھارت کا پھر کھیل سے کھلواڑ، محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار
عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کردیا، جبکہ قیدیوں کی اپیلوں پر دیگر فریقین کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

وفاقی آئینی عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ قانون کی تشریح کا معاملہ ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ پرائیویٹ اسپتال ہی کیوں؟ پولی کلینک اور پمز اسپتال میں کیوں علاج نہیں ہوسکتا؟

جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ جیل مینول کا کیا فائدہ، وہ کیسے ایسا کرسکتے ہیں؟ جیل مینول بالکل واضح ہیں، غیرمساوی رویہ نہیں ہونا چاہیے۔ اگر جیل مینول پر عمل نہیں کرنا تو جیل مینول کا کیا فائدہ ہے۔

وفاقی آئینی عدالت نے طبی سہولیات کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.