Gas Leakage Web ad 1

امریکی صدر نے نائن الیون حملوں سے متعلق مزید دستاویزات جاری کرنے کا عندیہ دے دیا

0

امریکی صدر نے نائن الیون حملوں سے متعلق مزید دستاویزات جاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئرلینڈ سے وطن روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ 9/11 حملوں سے متعلق مزید ریکارڈ جاری کرنے کے معاملے کا جائزہ لیں گے۔ نائن الیون حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین نے مزید ریکارڈ جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
وفاقی حکومت نے اسلام آباد کی سکیورٹی کیلئے صوبوں سے مدد مانگ لی، 23 ہزار سے زائد پولیس اہلکار طلب
امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکی ہتھیاروں کے ذخائر تیزی سے دوبارہ بھر رہے ہیں، پیٹریاٹ میزائل پہلے سے زیادہ تعداد میں تیار کیے جارہے ہیں اور امریکا کے پاس ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ موجود ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وسط مدتی انتخابات میں ریپبلک پارٹی ہی کامیابی حاصل کرے گی۔ جے ڈی وینس کے 2028 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ میرے خیال میں جے ڈی وینس بہترین ہیں، ہمارے پاس بہت سے بہترین لوگ موجود ہیں۔ ڈیموکریٹس اور بائیڈن نے عوام کے ساتھ بہت برا سلوک کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.