Gas Leakage Web ad 1

بھارت کا پھر کھیل سے کھلواڑ، محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار

0

بھارت نے ایک بار پھر کھیل کو متنازع بناتے ہوئے ویمنز ایشیا کپ کا فائنل بھی تنازع کا شکار بنا دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

بھارت کی خواتین ٹیم نے فائنل جیتنے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا۔ محسن نقوی ویمنز ایشیا کپ فائنل کے مہمان خصوصی تھے۔
ایک ہفتے میں 20 کلو آٹےکا تھیلا 400 روپے مہنگا، قیمت 32 سو روپے تک پہنچ گئی
ذرائع کے مطابق ٹرافی دینے کا پروٹوکول مکمل طور پر طے تھا اور ٹرافی فاتح بھارتی ٹیم کو دینے کے لیے دستیاب تھی، تاہم بھارتی ٹیم نے خود ٹرافی وصول نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹرافی ایشین کرکٹ کونسل کے دفتر منتقل کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ہمارے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، محسن نقوی اپنے مؤقف سے پہلے بھی ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے اور آج بھی وہیں کھڑے ہیں۔ بھارت کی پچھلی ٹرافی بھی دستیاب ہے اور صرف وصولی کا انتظار ہے۔

بھارتی ٹیم ریکارڈ آٹھویں بار ویمنز ایشیا کپ کی چیمپئن بنی ہے۔ فائنل میں بھارت نے دفاعی چیمپئن سری لنکا کو 72 رنز سے شکست دی۔ سری لنکن ٹیم 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 111 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جبکہ کپتان چماری نے 36 اور نیلکشیکا نے 22 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھارت کی مینز ٹیم نے بھی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.