کراچی: حکومت نے ویکسینیشن کے بغیر عمرے پر جانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔
فوکل پرسن کے مطابق عمرہ زائرین اب 25 ستمبر تک بغیر ویکسینیشن کے سعودی عرب جاسکتے ہیں۔
امریکی صدر نے نائن الیون حملوں سے متعلق مزید دستاویزات جاری کرنے کا عندیہ دے دیا
بارڈر ہیلتھ سروس کے مطابق نادرا انٹیگریٹڈ ویکسینیشن کارڈ کے نفاذ میں 25 ستمبر صبح 10 بجے تک توسیع کردی گئی ہے اور ویکسینیشن کارڈ کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ذرائع بارڈر ہیلتھ سروس کا کہنا ہے کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نادرا انٹیگریٹڈ ویکسینیشن کارڈ کے نفاذ کے لیے اقدامات نہیں کیے تھے۔ ویکسینیشن کے لیے پی اے اے سے جناح ٹرمینل پر 3 کمرے دینے کا کہا گیا تھا۔ عمرہ زائرین اور خلیجی ممالک کے لیے نادرا ویکسینیشن کارڈ لازمی قرار دیا گیا تھا، تاہم کراچی ایئرپورٹ پر ہزاروں مسافروں کے لیے صرف ایک ویکسینیشن سینٹر بنایا گیا۔
یاد رہے کہ ویکسینیشن کارڈ کا نفاذ آج رات 12 بجے سے ہونا تھا۔ اس حوالے سے پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مسافروں کے لیے ڈیجیٹل ویکسینیشن کارڈ کی شرط پر مرحلہ وار عمل کیا جائے۔