Gas Leakage Web ad 1

ایک ہفتے میں 20 کلو آٹےکا تھیلا 400 روپے مہنگا، قیمت 32 سو روپے تک پہنچ گئی

0

پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں یومیہ بنیادوں پر ہونے والے اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ کوئٹہ میں آٹا بھی مہنگا ہوگیا۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد قیمت 2800 سے بڑھ کر 3200 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ 50 کلو آٹے کی بوری بھی 1000 روپے مہنگی ہوکر 8000 روپے کی ہوگئی۔
مکہ معاہدے میں ہم اضافی ذمہ داری لے رہے ہیں، ہمارا مقصد خطے میں امن و استحکام ہے: سیکرٹری خارجہ
کوئٹہ میں آٹے کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ فی کلو آٹا 20 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے اضافے سے 3200 روپے کا ہوگیا، جبکہ 50 کلو آٹے کی بوری بھی 1000 روپے مہنگی ہوکر 8000 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ دکانداروں کے مطابق آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شہریوں پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑ گیا ہے۔

دوسری جانب منہ زور مہنگائی کا اثر اب ہفتہ وار سستے بازاروں میں بھی نمایاں نظر آنے لگا ہے۔ اسلام آباد میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.