بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمتوں میں عمر کی بالائی حد میں عمومی رعایت دے دی۔

اعلامیے کے مطابق عام امیدواروں، معذور افراد اور شہداء کے قانونی ورثا کے لیے عمر کی حد 43 سال مقرر کردی گئی ہے، جبکہ 2 سال مسلسل سرکاری سروس مکمل کرنے والے ملازمین کے لیے عمر کی بالائی حد 50 سال ہوگی۔
پی ٹی آئی صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم کے حق میں نہیں ہوگی، شفیع جان
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جن اسامیوں میں زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 43 سال سے کم ہے، ان پر یہ رعایت لاگو نہیں ہوگی۔ ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق عمر میں مزید کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔
عمر کی نئی رعایت نوٹیفکیشن جاری ہونے کی تاریخ سے تین سال تک مؤثر رہے گی۔



