امریکی میڈیا کے مطابق اردن میں امریکی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں متعدد امریکی جنگی طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی صبح اردن کے موافق السلطی ایئربیس پر ایرانی حملے میں تقریباً 8 ایف 15 جنگی طیاروں کو نقصان پہنچا، تاہم انہیں دوبارہ آپریشنل کردیا گیا۔
پی ٹی آئی صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم کے حق میں نہیں ہوگی، شفیع جان
رپورٹ کے مطابق حملے میں ایک اے 10 تھنڈر بولٹ جنگی طیارہ بھی زد میں آیا، جسے ’وارٹ ہاگ‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ایک اے 10 تھنڈر بولٹ طیارہ ایک پر سے محروم ہوکر ناکارہ ہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکی اڈے سے 30 سے زائد پیٹریاٹ میزائل داغے گئے، جبکہ امریکا کو پہلے ہی پیٹریاٹ میزائلوں کی شدید کمی کا سامنا ہے۔
یہ حملہ ایران کی جانب سے امریکی حملوں کے جواب میں کیے گئے جوابی حملوں کی لہر کا حصہ تھا۔ امریکا نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ ایران کی جانب سے امریکی بحری جنگی جہاز کو نشانہ بنانے کی کوشش کے جواب میں اس نے 5 ایرانی تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جواب میں 8 تیل بردار جہازوں، 2 جنگی بحری جہازوں اور اردن میں قائم امریکی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔



