امریکی ریاست فلوریڈا میں نجی کمپنی کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کےمطابق طیارہ پام بیچ کاؤنٹی کے علاقے گرین ایکر میں ایک رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔
طیارہ صدر ٹرمپ کی مار اے لاگو رہائشگاہ سے 7 میل دور گرا، تحقیقات شروع کردی گئیں۔
حادثے کے باعث سڑک پر بڑا گڑھا بن گیا جبکہ ملبہ اطراف میں پھیل گیا، نجی کمپنی کا طیارہ ٹیکساس سے بہاماس جا رہا تھا ۔



