Gas Leakage Web ad 1

صدر مملکت آصف علی زرداری وطن واپس پہنچ گئے

0

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری لندن سے پاکستان پہنچ گئے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایوان صدر حکام کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری دورہ برطانیہ مکمل کرکے لندن سے واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
بلوچستان کے اسکولوں کو ڈیسک مہیا کرنےکے اعلان پر 3 ماہ بعد بھی عملدرآمد نہ ہو سکا
اس سے قبل لندن سے وطن واپسی پر طبیعت کے حوالے سے سوال کے جواب میں صدر زرداری نے کہا کہ اللہ کا فضل ہے، لندن میں اچھا وقت گزرا ہے۔

صدر زرداری کو گزشتہ روز وطن واپس آنا تھا، تاہم برطانیہ میں ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں خرابی کے باعث ان کی وطن واپسی مؤخر ہوگئی تھی۔

خیال رہے کہ صدر آصف علی زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی برطانیہ میں ملاقات کی تھی، جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی لندن میں صدر پاکستان سے ملے تھے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.