Gas Leakage Web ad 1

وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفے چلانے پر تاحکم ثانی مکمل پابندی عائد

0

اسلام آباد میں شیشہ کیفے چلانے پر تاحکمِ ثانی مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو پابندی پر سختی سے عملدرآمد کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پابندی کا اطلاق این او سی رکھنے والے شیشہ کیفے پر بھی ہوگا، جبکہ آؤٹ ڈور اور ان ڈور دونوں مقامات پر شیشہ چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
نئے صوبوں کا معاملہ، تحریک انصاف کا مؤقف کیا ہے؟ اہم اعلامیہ جاری
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں شیشہ کیفے سیل کرنے کے ساتھ ساتھ مالک کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو بلا تفریق کارروائیاں کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر انسپیکشن یقینی بنانے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.