Gas Leakage Web ad 1

وزیراعلیٰ بلوچستان نے سینئر افسران سے نوکریاں فروخت نہ کرنے کا حلف لے لیا

0

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سینئر افسران سے نوکریاں فروخت نہ کرنے کا حلف لے لیا۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
میررضا کیس میں وزیرداخلہ سندھ نے عدالتی کمیشن سے غیرمشروف معافی مانگ لی
سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے سینئر افسران سے حلف لیا کہ بلوچستان میں کوئی نوکری فروخت نہیں ہوگی۔

اس موقع پر سرفراز بگٹی نے دو ٹوک اعلان کیا کہ نوکریوں کی خرید و فروخت ثابت ہونے پر نہ کوئی سیکرٹری بچے گا اور نہ ہی کوئی وزیر عہدے پر رہے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ جنگلات میں بھرتیوں کے حوالے سے بے ضابطگیوں کی شکایات پر اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا بھی حکم دے دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.