Gas Leakage Web ad 1

پاکستان کو ایل این جی کی خریداری کیلئے ٹینڈر پر کوئی بولی نہیں آئی

0

پاکستان کو ایل این جی کی خریداری کے لیے جاری کیے گئے ٹینڈر پر کوئی بولی موصول نہیں ہوئی۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع پی ایل ایل کے مطابق پاکستان نے ستمبر میں ایل این جی کی خریداری کے لیے تیسری مرتبہ ٹینڈر جاری کیا تھا۔
امریکا ایران کشیدگی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 سے 16 ستمبر تک ایل این جی کی ڈیلیوری کے لیے عالمی کمپنیوں سے ایک کارگو کی بولی طلب کی گئی تھی۔

ذرائع پی ایل ایل کے مطابق ایل این جی کارگو کی بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 ستمبر مقرر کی گئی تھی، تاہم ایل این جی کی خریداری کے لیے جاری ٹینڈر پر کسی بھی کمپنی کی جانب سے بولی نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت ستمبر میں دو مرتبہ ایل این جی کارگو کی بولیاں منسوخ کر چکی ہے، دونوں مرتبہ مہنگی بولیاں موصول ہونے کے باعث انہیں مسترد کر دیا گیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.