امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے سیشن بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 1.57 ڈالر یعنی 1.6 فیصد اضافے کے بعد 99.49 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 1.60 ڈالر یعنی 1.72 فیصد اضافے کے بعد 94.63 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ امریکا کی جانب سے ایرانی ٹینکروں پر حملے اور اس کے جواب میں ایران کی جانب سے خلیج میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کے بعد ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست کے آغاز سے اب تک برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 25 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔