انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں حماد اظہر کا 21 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔
تفتیشی افسر نے عدالت سے حماد اظہر کے 60 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔ عدالت نے ابتدائی طور پر 20 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔
عدالتی ذرائع کے مطابق 20 روزہ ریمانڈ کا آخری دن اتوار کو پڑنے کی وجہ سے ریمانڈ کی مدت بڑھا کر 21 روز کر دی گئی۔