امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنی ایک منفرد پوسٹ کے ذریعے توجہ حاصل کرلی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر ایران کا نقشہ شیئر کیا، جس میں اسے ان کے چہرے اور بالوں کی پروفائل سے مشابہہ شکل میں تبدیل کیا گیا ہے۔ تصویر میں ایک جانب ایران کا اصل نقشہ جبکہ دوسری جانب ٹرمپ کے چہرے سے مشابہہ تبدیل شدہ نقشہ دکھایا گیا ہے۔
پوسٹ کے ساتھ درج تحریر میں کہا گیا کہ پہلے ایران کا نقشہ مختلف تھا، جبکہ اب نیا نقشہ کچھ یوں ہے۔
ٹرمپ نے ایک اور پوسٹ میں طیارہ بردار بحری جہاز پر دوربین تھامے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی تباہی کا منظر دیکھتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی۔
ایک اور پوسٹ میں انہوں نے آبنائے ہرمز کو نیا امریکی علاقہ قرار دیتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی، جس میں ٹرمپ کو امریکی پرچم میں لپٹے ہتھوڑے سے ایران پر وار کرتے دکھایا گیا ہے۔