Gas Leakage Web ad 1

یوم دفاع پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

0

6 ستمبر، یومِ دفاع پاکستان آج قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، جس کے دوران شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان کے 61ویں یومِ دفاع کے موقع پر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ کراچی سے خیبر تک عوام وطن کے ان شہدا اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کریں گے جنہوں نے ملکی دفاع اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوگا۔ نمازِ فجر کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔

کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوگی۔ یومِ دفاع قومی اتحاد، جذبۂ حب الوطنی اور ملکی دفاع کے عزم کی تجدید کا دن ہے، جبکہ 6 ستمبر 1965 کی جرأت، بہادری اور لازوال قربانیوں کی یاد بھی تازہ کی جاتی ہے۔

یومِ دفاع کے موقع پر شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا جائے گا کہ قومی اتحاد، حوصلہ اور وفاداری پاکستان کی دفاعی قوت ہیں۔ شہدا کی قربانیاں قومی تاریخ کا روشن اور لازوال باب ہیں اور یومِ دفاع قوم کو اتحاد، استقامت اور وطن سے وفاداری کا پیغام دیتا ہے۔

مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نشانِ حیدر حاصل کرنے والے شہدا کیپٹن راجہ محمد سرور، میجر محمد طفیل، میجر عزیز بھٹی، میجر محمد اکرم، سوار محمد حسین، میجر شبیر شریف، لانس نائیک محمد محفوظ، پائلٹ آفیسر راشد منہاس، کیپٹن کرنل شیر خان اور حوالدار لالک جان کو سلامی پیش کریں گے۔

اس کے علاوہ ہلالِ کشمیر سے نوازے گئے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.