Gas Leakage Web ad 1

یومِ دفاع و شہدا : مسلح افواج کا شہدائے پاکستان کو خراجِ عقیدت

0

یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر مسلح افواج نے شہدائے پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے غازیوں اور شہدا کے اہلِ خانہ سے گہری عقیدت اور تشکر کا اظہار کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

مسلح افواج کے سربراہان نے اپنے پیغامات میں کہا کہ 6 ستمبر قومی اتحاد، جرأت اور عزم کی لازوال علامت ہے۔ 1965 کی جنگ میں پاکستانی قوم نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے متحد ہو کر قربانی اور بہادری کی تاریخ رقم کی، جبکہ شہدائے پاکستان نے فرض، عزت اور وطن سے وفاداری کی اعلیٰ مثالیں قائم کیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگی میدانوں، فضاؤں اور سمندروں میں وطن کے محافظوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شہدا کی عظیم قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں، جبکہ ان کے اہلِ خانہ عزم، حوصلے اور استقامت کی علامت ہیں۔

مسلح افواج نے غازیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جو بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ ملکی سرحدوں کی حفاظت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

مسلح افواج نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کے دفاع کے لیے ہر وقت مکمل تیار ہیں۔ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کا خواہاں اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل کا پابند ہے، تاہم امن اور بقائے باہمی کے عزم کو کسی صورت کمزوری نہ سمجھا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر مسلح افواج نے پاکستان اور پاکستانی عوام سے غیر متزلزل وفاداری کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی عظیم قربانیاں، غازیوں کا جذبہ اور شہدا کے اہلِ خانہ کا حوصلہ قومی قوت اور فخر کا سرچشمہ ہیں۔

مسلح افواج نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ قوم کے شانہ بشانہ اپنی مقدس ذمہ داریاں پیشہ ورانہ مہارت، عزت اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ ادا کرتی رہیں گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.