Gas Leakage Web ad 1

فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں کی ملک میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی

0

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں کی ملک میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔

Gas Leakage Web ad 2

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان سرحد کے قریب ملک میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی کرتے ہوئے انہیں کامیابی سے نشانہ بنایا۔
مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی 36 گھنٹے تک جاری رہی، جبکہ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگرد ملک میں امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ افغان طالبان حکومت دہشتگرد تنظیم کو افغان سرزمین استعمال کرنے سے روکنے، مؤثر سرحدی انتظام یقینی بنانے اور اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں، بھارتی سرپرستی یافتہ خارجیوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ غیرملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے انسداد دہشتگردی مہم جاری رہے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.