Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو مردہ یا غیرمؤثر قرار دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: پاکستان

0

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو مردہ یا غیر مؤثر قرار دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، امن کا فریم ورک موجود ہے اور پاکستان کو امید ہے کہ فریقین بالآخر دوبارہ مذاکرات کی طرف واپس آئیں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے تنازع میں دونوں جانب سے مسلح حملے اور جوابی کارروائیاں ہوئی ہیں، جبکہ پاکستان صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے۔
ٹیسٹ رینکنگ: بابر ٹاپ 10 سے باہر، رضوان 33، شان مسعود 41 اور سلمان آغا 43 نمبر پر چلےگئے
انہوں نے کہا کہ موجودہ کشیدگی تشویشناک اور ناپسندیدہ ہے، تاہم پاکستان امن کے عمل سے مایوس نہیں ہوا۔ امریکا ایران کشیدگی کو پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی ناکامی قرار نہیں دیا جاسکتا، پاکستان امریکا اور ایران کے تنازع کے حل کے لیے مکمل خلوص کے ساتھ امن عمل میں مصروف ہے۔

سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد کرنا سندھ طاس معاہدے کے تحت اس کی ذمہ داریوں کو ختم نہیں کرسکتا۔ پاکستان بھارت سے سندھ طاس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کی جانب واپس آنے کا مطالبہ کرتا ہے، بھارت کو بین الاقوامی قانون کی پابندی اور معاہدوں کی پاسداری ہر حال میں کرنا ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کا طرز عمل معاہدوں کی پاسداری اور عالمی تنازعات کے طے شدہ نظام پر اعتماد کو نقصان پہنچاتا ہے۔ بھارت کا یہ رویہ دیگر خطوں کے لیے بھی منفی مثال قائم کرسکتا ہے جہاں مشترکہ وسائل قانونی معاہدوں کے تحت منظم کیے جاتے ہیں۔ جنوبی ایشیا جیسے حساس خطے میں سرحد پار پانی کے انتظام میں یکطرفہ طرز عمل امن اور استحکام کے لیے نقصان دہ ہے۔

طاہر حسین اندرابی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے یاسین ملک کے خلاف مقدمے اور سزا کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔ یاسین ملک کے خلاف مقدمہ انصاف کے بنیادی تقاضوں کے منافی تھا۔ پاکستان یاسین ملک کا معاملہ بین الاقوامی اور کثیرالجہتی فورمز پر اٹھاتا رہے گا اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ یاسین ملک کے معاملے کا نوٹس لے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان یاسین ملک کی صحت اور طویل زندگی کے لیے دعاگو ہے جبکہ سید علی گیلانی بھی ہماری دعاؤں میں موجود ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.